• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں پولیس مقابلہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی سمیت 5 شہری جاں بحق اور 2 ڈاکو مارے گئے۔ لڑکی چھت پر کھڑی تھی جو کہ فائرنگ کی زد میں آگئی۔

ماچھکہ میں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے گنے کی کٹائی کرنے والے 2 افراد جاں بحق  اور 4 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بعدازاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد چل بسے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیا گیا تو اس دوران مقابلے میں 2 مسلح افراد مارے گئے۔

ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید