سکھر(بیور ورپورٹ)ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن کے ملازمین نے 6سال سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت سید صفدر حسین شاہ نے کی۔ مظاہرین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں 2011ء میں بھرتی کیا گیا تھا جس کے بعد سے آج تک انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، تنخواہیں نہ ملنے کے باعث وہ مالی بحران میں مبتلا ہیں، گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ پہنچی ہے، اہلخانہ بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت اور سروس ٹربیونل کے حکم کے باجود ہمیں نوکریوں سے برطرف کرنے کے لئے آخری شوکاز نوٹس دیا گیا ہے جس کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومت ، صوبائی وزیر تعلیم فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔