• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈورتھ پوسٹ آفس ڈکیتی میں نقاب پوش رائیڈرز 25 ہزار پونڈ لے اڑے

لندن ( پی اے ) نقاب پوش رائیڈرز کڈورتھ پوسٹ آفس ڈکیتی میں 25000 پونڈ سے زیادہ کی رقم لے اڑے ۔ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے جمعہ کو مقامی وقت 09.15 جی ایم ٹی پر کڈ ورتھ میں پوسٹ آفس پر حملہ کیا تھا ۔ پولیس فورس نے بتایا کہ آفنڈرز نے ہتھیار دکھاتے ہوئے عملے کے دو ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رقم لوٹ کر نیلے رنگ کی فورڈ فیسٹا میں فرار ہو گئے ۔ سٹاف کے دونوں ارکان کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ پولیس نے اس واردات کے عینی شاہدین یا معلومات رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ فورس کو معلومات فراہم کرنے کیلئے سامنےآئیں ۔
یورپ سے سے مزید