• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیو یارک( نیوز ڈیسک) جینی طیارے کی الٹی تصویر والے ایک انتہائی نایاب اسٹیمپ ’انورٹڈ جینی پوسٹیج اسٹیمپ‘ کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کر دیا گیا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ چارلس ہیک نے ایک نیلامی میں یہ ڈاک ٹکٹ 20لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ رقم میں حاصل کیا۔اس اسٹیمپ کے قیمتی ہونے کی بنیادی وجہ اس کے نایاب ہونے کے ساتھ اس پر کرٹِس جے این-4 طیارے کا غلطی سے الٹا چھپا ہونا ہے۔ اسٹیمپ کی چھپائی بند ہونے کے بعد سے اس کی قدر میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا گیا۔واشنگٹن پوسٹ نے اس اسٹیمپ کو امریکی تاریخ کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔اسمتھ سونینز نیشنل پوسٹل میوزیم کے مطابق ولیم ٹی روبے نے 100 ٹکٹوں کی پہلی شیٹ اس اسٹیمپ کے اجراء کے دن یعنی 14 مئی 1918 کو خریدی تھی۔ ہر اسٹیمپ کی قیمت 0.24 ڈالر تھی۔فروخت ہونے والا ٹکٹ سب سے صاف حالت میں موجود ہے جو شیٹ کی 49 ویں نمبر پرموجود تھا۔
یورپ سے سے مزید