• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپلائرز نے برانڈز قیمتوں میں لاگت سے زیادہ اضافہ کر دیا، کمپی ٹیشن واچ ڈاگ

لندن (پی اے) یوکے کمپی ٹیشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ میکرز نے برانڈز کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ سپلائرز نے گزشتہ دو برسوں میں اپنی لاگت سے زیادہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ کمپی ٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) نے کہا کہ اس کی وجہ سے فوڈ پرائسز کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ یہ نتائج 10 کیٹیگریز میں چیزوں کی قیمتوں کے تعین کے تجزیئے کا حصہ ہیں، جن میں بے بی فارمولا ملک اور پکی ہوئی پھلیاں شامل ہیں۔ سی ایم اے نے کہا کہ فوڈ پرائسز میں زیادہ اضافہ بنیادی طور پر انرجی اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہوا ہے لیکن تقریباً تین چوتھائی برانڈڈ سپلائرز بھی انفرادی مصنوعات پر زیادہ منافع کما رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شاپرز اون لیبلڈ پروڈکٹس کی جانب متوجہ ہو گئے ہیں، یعنی برانڈڈ پروڈکٹس نے مارکیٹ شیئر کھو دیا ہے لیکن بے بی فارمولا ملک کے معاملے میں بہت سے متبادل موجود نہیں ہیں اور گزشتہ دو برسوں کے دوران قیمتوں میں ایک چوتھائی یعنی 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یوکے کمپی ٹیشن واچ ڈاگ (سی ایم اے) نے مزید کہا کہ نئے والدین بچے کی زندگی کے پہلے سال میں بے بی فارمولا ملک پر رقم بچا سکتے ہیں۔ نئے والدین اردگرد سے بے بی فارمولا خرید کر 500 پونڈ کی اہم بچت کر سکتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ سستے فارمولے کو اب بھی بچوں کے ضروری غذائی اجزاء فراہم کرنے کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے لیکن مارکیٹ پر دو بڑے کھلاڑیوں کا غلبہ ہے اور والدین کے سستے متبادل کی جانب جانے کے بہت کم شواہد ہیں۔ یو کے کمپی ٹیشن واچ ڈاگ سی ایم اے کی چیف ایگزیکٹیو سارہ کارڈیل کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ والدین کے پاس باخبر انتخاب کرنے کیلئے ہمیشہ صحیح معلومات نہیں ہوتی ہیں اور یہ کہ سپلائرز کو مسابقتی قیمتوں پر بے بی فارمولا پیش کرنے کیلئے مضبوط ترغیبات نہیں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پرائسز میں اضافے کی رفتار نے ہائوس ہولڈ بجٹ پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا ہے۔ واچ ڈاگ بے بی فارمولے کی مارکیٹ کی مزید چھان بین کرے گا اور سپر مارکیٹ کی لائلٹی کارڈ سکیمز کا بھی جائزے لے گا۔ کچھ سپر مارکیٹیں صرف لائلٹی کارڈ سکیمز پر صارفین کو سستی قیمتیں فراہم کر رہی ہیں اور واچ ڈاگ 2024 میں اس عمل کو دیکھے گا۔
یورپ سے سے مزید