• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی بحالی کیلئے یومیہ 1000 امدادی ٹرکوں کی ضرورت

غزہ( نیوز ڈیسک)غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو بحالی کیلئے یومیہ1 ہزار امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں سول ڈیفنس آلات، مشینیں اور طبی آلات کی ضرورت ہے، غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہی کا شکار ہے۔غزہ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں زندگی کا پہیہ رک گیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کا بھی غزہ کی صورتِ حال پر تشویش ناک بیان سامنے آیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام درست نہ ہوا تو بم باری سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، غزہ کے الشفاء اسپتال کا غیر فعال ہونا اور اس کی ابتر حالت ایک سانحہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ کے الشفاء اسپتال کو دوبارہ فعال دیکھنا چاہتے ہیں اور الشفاء اسپتال کے زیرِ حراست طبی عملے کے بارے میں بہت تشویش ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے الشفاء اسپتال کے عملے کی غیر جانبداری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید