• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ، یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ آف لائن ہوگیا

ہیلسنکی (اے ایف پی)آپریٹر ٹی وی او نے گزشتہ روز کہا کہ فن لینڈ کے اولکیلوٹو 3، جویورپ کا سب سے بڑا جوہری ری ایکٹر ہے،نے ایک ٹیسٹ کے بعد پلانٹ یونٹ غیر متوقع طور پر آف لائن ہونے کی وجہ سے پیداوار بند کر دی۔ٹی وی او میں کمیونیکیشن کی سربراہ جوہانا آہو نے کہاکہ ٹیسٹ کے دوران پلانٹ کو بجلی کی پیداوار کرناچاہئے تھی۔ایک بج کر پینتیس منٹ پر پیدوارا میں خلل پیدا ہونے سے پہلے اولکیلوٹو3 میںفالٹ رائیڈ تھرو ٹیسٹ کیا جا رہا تھا جہاں پاور پلانٹ کے قریب ایک شارٹ سرکٹ ہواہے۔ٹی وی او نے کہا کہ ٹیسٹ کے نتیجے میں اولکیلوٹو3کی پیداوار میں خلل پڑا،کمپنی نے مزید کہا کہ وجہ جاننے کیلئے مزید تفصیلی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید