اباسن (اے ایف پی) تعمیر نو کا عزم لئے غزہ کے خاندانوں کی تباہ حال گھروں کوواپسی،غزہ پٹی کا بیشتر حصہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا، لوگوں کی ضرورت کا سامان، گرم کپڑے وغیرہ بھی اسرائیلی بمباری کی نذر ہوچکا۔ تغرید النجار کے بچوں کے ناشتے کے مینو میں چائے اور پنیر کے سینڈوچ شامل ہیں۔ یہ روزمرہ کا معمول ہونا چاہیے، لیکن غزہ کی پٹی میں ان میں سے اکثریت کے گھر اب ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سےدیواریں منہدم ہوگئی ہیں، فرنیچر اور ضروری سامان کنکریٹ کے نیچے دب گئے ہیں۔