تحریکِ انصاف نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو شکایتی خط لکھا ہے۔
خط میں پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف ایف آئی آرز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
خط میں پی ٹی آئی نے لکھا ہے کہ پارٹی کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، پاکستان تحریکِ انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کو برابری کی سطح پر مہم چلانے میں کردار ادا کرے، پارٹی ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جا رہی ہے۔
خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں سے زبردستی پریس کانفرنسز بھی کروائی جارہی ہیں۔