لاہور میں تجاوزات کے خلاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی کارروائیاں جاری ہے۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کے مطابق لاہور کے ہال روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم 60 سے زائد تجاوزات گرا دی گئیں۔
رافعہ حیدر کے مطابق آپریشن کے دوران 30 سے زائد شیڈ بھی ہٹائے گئے۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر قائم 2 دکانیں بھی گرا دی گئی ہیں۔
رافعہ حیدر کے مطابق ہال روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات ٹریفک کے مسائل کا اہم سبب ہیں۔