نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف کی ملاقات ہوئی۔
محسن نقوی نے اس ملاقات کے دوران مؤثر پولیسنگ نظام کے لیے چین کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں اور دیگر چینی شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیانگ سو اور لاہور میں بہت سی قدریں مشترک ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید آلات کی تنصیب اور استعمال کی ٹریننگ دیں گے۔