• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ایف آئی اے نے غبن کی گئی 27 کروڑ کی رقم ریکور کروا دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیصل آباد کے نجی بینک میں 27 کروڑ روپے کے فراڈ میں غبن کی گئی رقم ریکور کروا دی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے رائے اعجاز احمد کے مطابق نجی بینک سے17 اکتوبر کو ایف آئی اے کو درخواست موصول ہوئی تھی۔

رائے اعجاز احمد کے مطابق ایریا مینیجر نے مختلف بینک اکاؤنٹس کی رقوم غیر قانونی ٹرانسفر کی تھیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بینک منیجر 27 کروڑ روپے اپنے رشتے داروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کروا کر بیرونِ ملک فرار ہو گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید