بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کُھل گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق بھارت میں حیدرآباد اور ممبئی کے قونصل جنرل نے نئی دلی میں سفارتخانے میں ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق بھارت میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی درخواست پر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں افغان سفارتخانہ 24 نومبر کو بند کردیا گیا تھا۔