پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ حارث رؤف دنیا کا سب سے اچھا بولر ہے۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں 8ویں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں عاطف رانا نے کہا کہ جس طرح کا ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور قلندر نے بنایا ایسا تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کو دنیا کا سب سے اچھا بولر قرار دیا اور کہا کہ بھارت میں صرف حارث رؤف کو ہی نہیں بلکہ سب بولرز کو اسکور پڑا۔
سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ قلندرز پورے پاکستان کی فیملی ہے جس نے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے فرنچائز بنائی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس فرنچائز کی مدد سے پورے ملک سے 6 لاکھ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے، جس میں سے 55 کھلاڑی منتخب ہوئے۔