• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 1جاں بحق، مختلف علاقوں سے 4 لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،مختلف علاقوں سے 4افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کامران زخمی ہوگیا جو تھانہ ڈیفنس میں تعینات ہے۔بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 48 سالہ شعیب ولد سلیم جاں بحق ہو گیا ۔نیو کراچی تھانے کی حدود سلیم سینٹر کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ۔آرام باغ تھانے کی حدود اردو بازار صابر نہاری کے قریب روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا ۔سپرہائی وے فقیرا گوٹھ کبیر چوک اڈا کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سے 60 سالہ میرافضل ولد مہر دین کی لاش ملی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لایا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید