• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن احتجاج اور دھرنا ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے سیکٹروں کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاریوں،گھروں پر چھاپوں اور پولیس تشد د کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پر امن احتجاج اور دھرنا ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے،پر امن دھرنے کو سبوتاژ کرنے اور امن و امان خراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے، تمام گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ کی زیر قیادت ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،تمام تر روکاوٹوں اور پولیس تشدد کے باوجود ہزاروں کارکنان کا اسلام آباد میں جمع ہونا قابل تحسین اور اس امر کا ثبو ت ہے کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کی تحریک اور دھرنا بھی جاری رہے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید