• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو گھر سے اغواء کرکے زبردستی نکاح کرنے کا کیس، ملزم کو 10 سال قید بامشقت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے لڑکی کو گھر سے اغواء کرکے زبردستی نکاح کرنے کے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ملزم امتیاز کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنادی ،عدالت نے پانچ سال بعد مقدمہ نمٹاتے ہوئے ملزم پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اور حکم دیا کہ ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کیا جائے،استغاثہ کے مطابق اپریل 2019 کو متاثرہ لڑکی کو ملزم نے اسکے گھر سے اغوا کیا، سوات لے جا کر زبردستی بے ہوشی کی حالت میں نکاح نامہ پر سائن لیے گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید