• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں کل گیس کی فراہمی معطل رہے گی، سوئی سدرن گیس کمپنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 28جولائی کو سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز اورنارتھ ناظم آباد میں گیس 24گھنٹے عارضی بند رہے گی ،گیس کی معطلی 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر کی طویل پائپ لائن کو سسٹم سےملانے کی وجہ سے ہو گی،ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن گیس نے کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر بھتر بنانے کیلئے کوششیں مزید تیز کردیں ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید