• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں رینجر کے جعلی اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سکھن پولیس نے سرکاری پول چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ نواز کباڑی سرکاری چوری شدہ مال خرید و فروخت کرتا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان ارسلان ، پرویز اور ریحان کے قبضہ سے سرکاری بجلی کے کھمبے کے 8ٹکڑے برآمد کئے۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکلز کے پارٹس، سرکاری پول اور ریلوے کا سامان بھی چوری کرتے ہیں۔زمان ٹائون پولیس نے سندھ رینجرز کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔، وردی میں ملبوس جعلی اہلکار پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے لگا، گرفتار جعلی اہلکار کی شناخت شکیل احمد ولد الہٰی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم سے اسلحہ ایک ایم 4 رائفل بمعہ ایمونیشن اور وردی برآمد ہوئی ہے۔جبکہ ڈاکس پولیس نے ریکارڈ یافتہ اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔ملزم میزان ولد نورالحق کو خفیہ اطلاع پر مائی کولاچی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید