• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن کے قریب بچت بازار کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کے قریب بچت بازار کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں بازار لگانے سے متعلق کے ایم سی کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 9 اکتوبر اور 23 اکتوبر کو کے ایم سی نے بچت بازار لگانے کی اجازت دی۔ کے ایم سی اور انتطامیہ نے اچانک 20 نومبر کو اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید