• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس

کراچی(نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدارت وحدت ہاوس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، سید علی حسین نقوی، مشتاق میمن سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ سندھ تنظیمی فعالیت اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو آئندہ صوبہ میں ہونے والے انتخابی حکمت عملی اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے حوالے سے آگاہ کیا۔علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سندھ جنرل الیکشن 2024میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید