• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال، ایف آئی اے ملتان نے 1 ارب 92 کروڑ روپے برآمد کیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان زون نے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں سے 1 اب 92 کروڑ پاکستانی روپے برآمد کیے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال ملتان زون نے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف 41 کارروائیاں کیں۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے چھاپوں کے دوران 41 مقدمات درج کرکے 53 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے چھاپوں کے دوران 1 ارب 92 کروڑ پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکس چینج میں ملوث تھے۔

قومی خبریں سے مزید