• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، چاقو اور ہتھوڑے کے وار سے ایک شخص ہلاک، دو زخمی، ملزم گرفتار

پیرس(رضا چوہدری/ جنگ نیوز ) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں چاقو اور ہتھوڑے کے حملے میں ایک جرمن نژاد شخص ہلاک اور 2برطانوی نژاد افراد زخمی، ملزم کو انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن نے پکڑ لیا،ملزم کا تعلق داعش سے تھا،داعش کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کر رکھی تھی،حکام نے بتایا کہ حملہ آور شخص نفسیاتی امراض میں مبتلابتایا جاتا ہے اور دوہزار سولہہ میں ایسی ہی کاروائی کی منصوبہ بندی میں چار سال قید کاٹ چکا ہے۔ ہفتہ کیے روز رات گئے پیرس میں ایفل ٹاور سے کچھ فاصلے پر کئی راہگیروں پر حملہ کیا، جس سے ایک ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید