سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔
اُن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خبر شائع ہوئی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، وہ خبر درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فی الحال میں سیاست سے پیچھے ہٹ گیا ہوں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا۔