• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ریڈنگ کیلئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے، ترجمان

ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ کے تناظر میں کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کیلئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس میٹر ریڈنگ کی شفافیت کو یقینی بنانےکےلیے موثر طریقہ ہے۔

ترجمان کے مطابق کے ای کی جانب سے بلنگ سائیکل میں کوئی لاپرواہی نہیں پائی گئی۔ کراچی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی بلنگ میں سلیب کا رد و بدل نہیں پایا گیا جو خوش آئند ہے۔ 

ترجمان کے مطابق رپورٹ میں اٹھائے گئے دیگر نکات کے حوالے سے نیپرا اتھارٹی کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید