• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انتخابات میں مقابلہ کرے، دادا گیری مناسب نہیں، سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم انتخابات میں مقابلہ کرے، دادا گیری مناسب نہیں ، پیپلزپارٹی لیول پلینگ فیلڈ کی بات سب کیلئے کرتی ہے، مصطفی کمال کے دھمکی آمیز رویے کا اداروں کو نوٹس لینا چاہیے،ہماری مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں پر الزامات لگائے، یہی کام اس وقت جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور بشیر میمن کر رہے ہیں،ایم کیو ایم مختلف اداروں پر دبائو ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے، اب ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ہاتھوں استعمال ہونے جارہی ہے،ن لیگ کے لوگ نواز شریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں، شاہدخاقان عباسی کہہ رہے ہیں نواز شریف کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق ایم پی اے شیراز وحید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،سعید غنی نے کہا کہ، پی پی کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، پی پی میں شامل ہونے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سعیدغنی نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ میں جو افسران لگے انہیں دوبارہ ہٹایا گیا، پیپلز پارٹی کے کہنے پر نگراں حکومت میں کوئی افسر نہیں لگایا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید