• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جاری جنگ کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت گزشتہ روز دوبارہ شروع ہو گئی۔اسرائیلی حکام کے مطابق، 7اکتوبر کو حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت دو ماہ قبل معطل کر دی گئی تھی۔اسرائیل کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے رہنما نیتن یاہو پر ہالی ووڈ کے پروڈیوسر آرنون ملچن اور دیگر دولت مند شخصیات کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید