• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں 5.5 شدت کا زلزلہ، متعدد کچے مکانات گرگئے

خضدار(جنگ نیوز)خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئےگئے، زلزلےکی شدت 5.5اور گہرائی 60کلومیٹر زیر زمین تھی، جس کے نتیجے میں متعدد کچے مکانات گرگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کئےگئے۔زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کےجانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
ملک بھر سے سے مزید