• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے ٹاپ ماڈل نے مذہب کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

ایڈورڈو سانتینی— فائل فوٹو
ایڈورڈو سانتینی— فائل فوٹو

اٹلی کے خوبرو ماڈل ایڈورڈو سانتینی نے مذہب کی خاطر اپنے ماڈلنگ کیریئر کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایڈورڈو سانتینی فیشن کی مسحور کن دنیا کو چھوڑ کر روحانی سفر کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس مقصد کے لیے اُنہوں نے بطور پادری چرچ میں خدمات سر انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اطالوی ماڈل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ میں نے ماڈلنگ، اداکاری اور ڈانس کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ سب میرا شوق بھی ہے، اس لیے میں اپنے شوق کو نہیں چھوڑوں گا، بس اسے اپنے خدا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ایک مختلف انداز سے جیوں گا۔

اس حوالے سے نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے ایڈورڈو سانتینی نے کہا کہ مجھے کچھ ایسے نوجوانوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی طاقت دی کہ ایک پادری کا کردار کتنا اہم ہوتا ہے؟ جو بچپن سے میرے ذہن میں ہے لیکن کئی طرح کے خوف نے مجھے اس سوال کے جواب کی تلاش سے روکے رکھا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں حالیہ برسوں  کئی میں شاندار لوگوں سے ملا ہوں جنہوں نے مجھے بہت کچھ دیا اور مجھے فن کا تجربہ کرنے دیا، میں یہ سب کچھ چھوڑوں گا نہیں کیونکہ میرے جذبات میرا حصّہ ہیں، میں ان سب جذبات کو اپنے اندر زندہ رکھوں گا اور کچھ مختلف انداز میں انہیں اپناؤں گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایڈورڈو سانتینی کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید