• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے روایتی کھانے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے اٹلی کے روایتی کھانوں کو ایک’غیر مادی ثقافتی ورثے‘ کے طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد ملک کو عالمی سطح پر مزید سیاحوں کی توجہ ملے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونیسکو کے ثقافتی پینل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جسے اٹلی نے 2023ء میں شروع کیا تھا۔ 

اٹلی کی حکومت نے ملک کے روایتی کھانوں کو ایک ایسی سماجی رسم کے طور پر پیش کیا جو خاندانوں اور برادریوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔

ماہرین کا تخمینہ ہے کہ یونیسکو کی پہچان 2 سالوں میں سیاحت کو 8 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔

اس حوالے سے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا امتیاز ہے جس پر ہم فخر کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اپنی مصنوعات کو مزید بہتر بنانے اور غیر منصفانہ مقابلے سے زیادہ مؤثر طریقے سے بچانے کے لیے ایک طاقتور ٹول فراہم کرتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید