پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی عدالت کے فیصلے سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے، کے پی میں مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت ہے، پت. نہیں کون سا سازگار ماحول چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو یقین ہے کہ چیف جسٹس عام انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی تھی۔
پی پی پی رہنما نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 2008ء، 2013ء اور 2018ء میں بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی جبکہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے جن سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔