مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ اور ق لیگ میں قومی اسمبلی 4 اور صوبائی اسمبلی 8 نشستوں پر معاملات طے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں زیادہ سیٹوں پر بات چیت الیکشن 2024ء کا شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گی۔