• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات سے قبل سیاستدانوں کو دھمکیاں ملنے لگیں، سیکریٹری داخلہ پنجاب


فوٹو بشکریہ گورنمنٹ آف پنجاب
فوٹو بشکریہ گورنمنٹ آف پنجاب

سیکریٹری داخلہ پنجاب شکیل احمد کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے سیاستدانوں کو دھمکیاں ملنے کی رپورٹس ملی ہیں، جن سیاستدانوں کو دھمکیاں ملی ہیں ان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب نے انکشاف کیا کہ عام انتخابات کےلیے پنجاب کے پاس مطلوبہ پولیس دستیاب نہیں، پنجاب کے پاس انتخابات کےلیے مطلوبہ پولیس سے صرف نصف اہلکار دستیاب ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ ہمیں عام انتخابات کےلیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینا پڑے گی۔ انتخابات کےلیے انتظامات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، انتخابات 8  فروری کو ہی ہوں گے، ہمیں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر قیام امن کےلیے ضلعی سطح پر پلان تیار کریں گے، قیام امن کےلیے انتخابات سے قبل ڈی سیز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دوبارہ دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ڈی سیز کو مزید بااختیار بنانے کےلیے ایک بار پھر آرڈنینس تیار کر لیا، تمام سیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید