متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غزہ تنازع اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
روس سے روانہ ہونے پر صدر ولادیمیر پیوٹن کے طیارے کو روسی لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے کر ابوظبی تک پہنچایا۔
ابوظبی پہنچنے پر اماراتی طیاروں نے آسمان پر روسی پرچم کے رنگ بکھیر کر روسی صدر کو خوش آمدید کہا۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال کے علاوہ توانائی، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات ہوئی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں تیل کے معاملات، اوپیک اور غزہ تنازع پر تبادلہ خیال کریں گے