چیف فائر آفیسر کراچی اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ آگ کی اطلاع ملنے پر 1 منٹ میں فائر اسٹیشن 2 گاڑیاں روانہ کیں۔
میڈیا سے گفتگو میں اشتیاق احمد نے کہا کہ آگ کی اطلاع 5 بج کر41 منٹ پر ملی اور 5 بج کر 42 منٹ پر فائر اسٹیشن سہراب گوٹھ سے 2 گاڑیوں کو روانہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر شہر بھر سے گاڑیاں طلب کیں۔
چیف فائر آفیسر نے یہ بھی کہا کہ آگ عمارت کی چوتھی منزل تک پھیلی، جس پر قابو پالیس ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔