• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارہ لیزنگ کمپنی نے پکڑ لیا، المکتوم ایئرپورٹ لینڈ کرادیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) بھارتی طیارہ لیزنگ کمپنی نے پکڑ لیا،المکتوم ایئرپورٹ لینڈ کرا دیا، انڈین ایئر لائن اسپائس جیٹ کو متعدد لیزرز کے عدالتی دعوئوں کا سامنا، انجن اتارنے کی کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز ہنگامی طور پر کراچی اتاری گئی احمد آباد دبئی کی ایک اور پرواز ایس جی 15کے مسافروں کو دبئی کی فضا میں اس وقت ڈرامائی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب بوئنگ 737طیارے کو اس کی منزل دبئی کی بجائے المکتوم ایئرپورٹ لینڈ کرادیا گیا۔ فلائٹ راڈار کے مطابق رجسٹریشن (VT-SLM) کا حامل طیارہ پرواز ایس جی 15 کے طور پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر 7000 فٹ کی بلندی پر تھا کہ عدالتی حکم پر لیزنگ کمپنی کے نمائندوں نے ڈرامائی انداز میں پائلٹ کو دبئی کے المقطول انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کرنے کے احکامات دیئے۔

دنیا بھر سے سے مزید