کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف اپنی ملکیتی اراضی پر پانی کے استعمال کرنے والے اداروں اور رہائشیوں کے لیے "واٹر کنزمشن مینجمنٹ میٹرز" کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ کام ادارے کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے بجائے پرائیویٹ کمپنی کو تقویض کیا جائے گا۔ دوسری طرف ادارے نے تمام اسٹیشنز پر نصب پرانے اٹومیٹک فائر الارمنگ سسٹم تبدیل کر کے دوبارہ نئے سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔