کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عمارت میں لگنے والی آگ نے 74 سے زائد فلیٹس کو متاثر کیا، عمارت کی تیسری منزل کے رہائشی خاندان کے گھر میں چوری کی شکایت سامنے آئی ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آگ لگی تو جان بچانے کے لیےگھر کھلا چھوڑ کر بھاگے، فلیٹ آگ سے بچ گیا مگر 4 موبائل فون چوری ہوگئے۔
خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ دیگر فلیٹ کے مکین بھی بتا رہے ہیں کہ موبائل فونز غائب ہیں۔
دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے متاثرہ عمارت کے فلیٹس کو محفوظ قرار دے دیا، جس کے بعد پولیس حکام نے رہائشیوں کو بلڈنگ کے اندر جانے کی اجازت دے دی، رہائشی اپنا ضروری سامان باہر لا رہے ہیں۔
گزشتہ شام فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 74 فلیٹس اور 130 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔