واشنگٹن(اے پی پی)امریکا کے صدر جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق الزامات پر مشتمل فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق9 الزامات پر مشتمل فردِ جرم عائد کی گئی ہے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسپیشل کونسل کی تحقیقات کے سلسلے میں سامنے آنے والے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ہنٹر بائیڈن کو17 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔