• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز معصوم شہریوں کیخلاف گھناؤنے جرم کر رہی ہے، حماس

کراچی(نیوز ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما عزت الرشیق نے سوشل میڈیا پر زیرگردش زیر حراست فلسطینی مردوں کی برہنہ تصاویر کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف گھناؤنے جرم کر رہی ہے۔ 

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مداخلت کریں تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ ان مردوں کے ساتھ کیا ہوا ہے اور ان کی رہائی کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا کہ اسے ان تصاویر پر تشویش ہے اور تمام قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق انسانیت اور وقار کے ساتھ برتاؤ کیا جانا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید