مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج جلال پورجٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
پارٹی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب کے مطابق وہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم، پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور پالیسیوں کے حوالے سے اظہار خیال کریں گی۔
مریم نواز نوجوانوں کو 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے ٹاسک بھی سونپیں گی۔