ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی اور بعض ذمہ داریوں میں کوتاہی پر متعدد عمرہ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قصور وارعمرہ کمپنیوں سے متعلق ذمہ داریوں میں کوتاہی کے ثبوت ملنے پر ان کے خلاف مناسب سزاوں کا فیصلہ جاری ہوگا۔ وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ زائرین کی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، کوتاہی برتنے والی کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔