• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

کراچی(نیوزڈیسک)جاپان کی جانب سے ساحل پر تابکاری پانی چھوڑے جانے کے تین ماہ بعد ہزاروں ٹن مچھلیاں ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح شمالی جاپان کے جزیرے ہاکوڈیٹ کے ساحل پر ایک میل تک مردہ مچھلیوں کو دیکھا گیا

 خیال کیا جارہا ہے کہ مچھلیوں کی اموات 3 ماہ قبل جاپانی حکومت کی جانب سے سمندر میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے چھوڑے گئے ٹریٹڈ تابکاری پانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید