سڈنی (اے ایف پی) گرمی کی لہر نے آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کو جھلسا دیا اور گزشتہ روز سڈنی میں درجہ حرارت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جب فائر فائٹرز جھاڑیوں کی آگ سے لڑ رہے تھے۔گرمی سے بچنے کیلئے شہریوں نےساحلوں کا رخ کرلیا۔ حکام نے معمر افراد اوربچوں سمیت کمزور افراد کو ٹھنڈی عمارتوں اور سایہ دار جگہوںمیں پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق سڈنی سٹی سینٹر کے آبزرویٹری ہل ویدر سٹیشن میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا۔