پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی ملک میں ترقی کی کوشش کی ان کو سازش کے تحت ہٹا دیا گیا، جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا وہ 60 ارب کا ڈاکہ ڈال کے چلا گیا۔
ظفر وال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، نواز شریف کی کوششوں سے پاکستان کا امن بحال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی، پاکستان نے ترقی کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے گرفتار ہو کے آئی،آئی، کرنے لگے ہیں۔