لیور پول کے محمد صلاح نے کلب کی جانب سے گولز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔
پریمیئر لیگ فٹ بال میں لیور پول نے کرسٹل پیلس کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔
مقابلے کے دوران فاتح ٹیم کے محمد صلاح نے کلب کی جانب سے گولز کی ڈبل سنچری مکمل کی۔
وہ گولز کی ڈبل سنچری کا سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پلیئر بن گئے ہیں۔
ایونٹ کے ایک اور میچ میں آسٹن ولا نے آرسنل کو ایک گول سے ہرادیا۔