• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان: متحدہ عرب امارات کے 15 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

پورٹ سوڈان (اے ایف پی) سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے 15سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ "48گھنٹوں کے اندر اندر" سوڈان چھوڑ دیں۔ حالیہ ہفتوں میں، سوڈانی فوج کے حامی مظاہرین اور آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کے وفادار اعلیٰ عہدے داروں نے متحدہ عرب امارات پر برہان کے سابق نائب محمد حمدان ڈگلو کی سربراہی میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید