• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن چینی بچی نے 6 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کر دیا

چین سے تعلق رکھنے والی ایک چھ سالہ بچی 6 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے والی پہلی لڑکی بن گئی۔

 کواؤ کیکسیان نامی اس بچی نے سنگا پور میں منعقدہ ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن ریوبک کیوب انٹر نیشنل اوپن میں 3x3x3 ریوبک کیوب 5.97 سیکنڈ (اوسط) وقت میں اسے حل کرکے خواتین کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ  کواؤ کیکسیان چین کے صوبے جیانگ ژو کی رہنے والی ہے اور اس نے صرف تین سال کی عمر میں اپنی ایک کزن سے متاثر ہوکر ریوبک کھیلنا شروع کیا۔

اسے اسکی کزن نے اسپیڈ کیوبنگ کا آرٹ سکھایا جو کہ تیزی سے دنیا کا مشہور پہیلی بوجھنے پر مبنی آرٹ ہوتا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید