سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ ہیڈ مرالہ کے مقام شیرپور رودڈ پر نعمان،پکاگڑھا روڈ پر آغا سعد، پسرور روڈ پر محمد منیر اور شہر یار، سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر خلیل اور درگاہ بابا ملک ولی کے قریب ذوالفقا ر احمد مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔