کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر سی میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان پر موجود 35 سالہ عدنان ولد شمیم نامی تاجر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عدنان کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ رونما نہیں ہوا، مسلح ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور دکان کے باہر سے عدنان پر چار فائر کیے گئے۔ مقتول کو ایک گولی لگی ہے جبکہ مقتول عدنان کا موبائل فون اور نقدی اس کے پاس موجود ہے ،مقتول ماربل ٹائلز کا کاروبار کرتا ہے،ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی پر رونما ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔